Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساب اور البینک الاول ایک دوسرے میں ضم

جدہ .... سعودی بینکوں نے مملکت میں آنے والی زبردست اقتصادی تبدیلیوں کے چیلنجوں پر پورا اترنے کیلئے ایک دوسرے پر بازی لیجانے کی مہم شروع کردی۔ نیشنل کمرشل بینک نے اپنی پونجی 20ارب ریال سے بڑھا کر 30ارب ریال کردی، ایچ ایس بی سی بینک نے سعودی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے سعودی برطانوی بینک(ساب) اور البینک الاول کے انضمام کا فیصلہ کرلیا۔ البینک الاول کی پشت پر رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ ہے۔ یہ سعودی عرب میں 20برس کے دوران بینکوں کے ایک دوسرے میں انضمام کا پہلا سودا ہے۔
 
 

شیئر: