Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی نہیں ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے آئندہ انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی نہیں۔ ملکی قوانین کے تحت انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کے لئے اجازت نامے جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا کہ میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنا چاہتا ہے۔ غیر ملکی مبصرین کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن تمام مبصرین کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتا ہے۔ غیرملکی انتخابی مبصرین کو عالمی طریقہ کار کے تحت ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔مبصرین انتخابی عمل کے جائزے کے لئے اپنی درخواستیں وزارت داخلہ کے ذریعے بھیجتے ہیں۔وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد مبصرین کو اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کافیصلہ
 

شیئر: