سعودی عرب تیل منڈی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب
ابہا۔۔۔۔سعودی عرب نے 7.122ملین بیرل تیل یومیہ پیداوار کا ہدف مقرر کرکے عالمی پٹرول منڈی کو کنٹرول کرلیا۔ باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اوپیک نے یہ دیکھ کر کہ ایک بیرل تیل کی قیمت 80ڈالر کی طرف جارہی ہے، پیداواری کوٹے پر نظر ثانی میں جلد بازی سے کام نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ سعودی عرب نے عالمی تیل منڈی میں حد سے زیادہ پٹرول کی رسد سے نجات حاصل کرنے کیلئے جو عہدوپیمان کئے تھے وہ پورے کردیئے۔ تازہ ترین سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب نے فروری کے مہینے میں یومیہ 7.251ملین بیرل تیل نکالا تھا، مارچ میں 7.122ملین بیرل تیل نکالا۔