Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ممنون کی تنخواہ میں7 لاکھ 66 ہزار روپے اضافہ

اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے صدر ممنون حسین کی تنخواہ میں 7 لاکھ 66 ہزار550 روپے اضافے کا ترمیمی بل تیار کرلیا ۔صدر مملکت کی تنخواہ8 لاکھ 46ہزار550 روپے ہو جائےگی ۔ سمری مےں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر کی تنخواہ میں اضافہ 75کے ایکٹ میں ترمیم کے بعد بل تیار کرکے وفاقی کابینہ کے بل مےں ترمیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ۔ آخری مرتبہ 2004 میں صدر کی تنخواہ وفاقی حکومت نے 80ہزار روپے مقرر کی تھی لےکن اب اضافے کے بعد صدر ممنون کی تنخواہ8 لاکھ 46 ہزار550 روپے ہوجائےگی جو چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ سے ایک روپے زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ صدر کی تنخواہ اس وقت ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے کے سربراہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے قرضے95ارب ڈالرسے تجاوز؟

شیئر: