Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافظ سعید کو پاکستان سے منتقل کرنے کا مشورہ ؟

اسلام آباد/ بیجنگ ...پاکستا ن اور چین نے باو کانفرنس میں حافظ سعید کا معاملہ اٹھائے جانے کی تردید کردی۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی اخبار کی رپورٹ کوبے بنیاد ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے حافظ سعید کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔ یہ خبر حیران کن اور بے بنیاد ہے۔ ہندوستانی اخبار نے اپنی رپور ٹ میں دعوی کیا تھا کہ باوفورم کے موقع پر چینی صدر نے وزیرِاعظم شاہد خاقان کو مشورہ دیا تھا کہ حافظ سعید کو مغربی ایشیائی ملک منتقل کیا جائے ۔دریں اثناءوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ باوفورم میں چینی حکام کے ساتھ حا فظ سعید کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہندوستانی اخبار کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔
 مزید پڑھیں:عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق افواہیں بے بنیاد

شیئر: