Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ نہیں چاہتی ،خسرو بختیار

 
لاہور... تحریک انصاف کے مرکزی رہنما خسرو بختیارنے کہا کہ حکمرانوں کی جنوبی پنجاب صوبہ پر دشمنی کھل کر سامنے آگئی ۔ وزیر اعظم کی جانب سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے معاملہ پر اختیار کیا جانے والاموقف اس بات کا ثبوت ہے کہ ن لیگ نہ صرف جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنانا چاہتی بلکہ وہ آئندہ حکومت کے صوبہ بنانے کے عمل کی بھی مخالفت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ۔ جنوبی پنجاب کے با ر بار دورے کرنے اور عوام کو بےوقوف بنانے کےلئے جھوٹے وعدے کرنے والے حکمرانوں کا اصل چہرا عوام نے دیکھ لیا ۔ اب عوام کو ورغلانے کی سیاست نہیں چلے گی ۔ ملک کے باشعور عوام حکمرانوں کی شو بازیاں مستر د کردیں گے ۔ پرانے افتتاح شدہ منصوبوں پر نئی تختیاں لگانے سے کام نہےں چلے گا۔ اب عوام کو دھوکہ دینے کی سیاست نہیں چل سکتی ۔ انتخابات میں عوام بھی حکمرانوں کا احتساب کریں گے ۔خسرو بختیار نے کہا کہ پنجاب کے اسپتال یورپ کے اسپتالوں کی مانند ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کو چاہئیے اپنا اور اپنے خاندان والوں کا علاج بھی انہی اسپتالوں سے کرائُیں ۔ بڑا بھائی محاذ آرائی جبکہ چھوٹے میاں اپنی مفاہمتی پالیسی سے کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔قانون کے آگے سر جھکانے کی بات کرنے والے خود قانون شکنی کے مر تکب ہیں۔

شیئر: