Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور بحران کی تردید

اسلام آباد...آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت یا بحران کی تردید کردی ۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق ملک میں ضروریات کے مطابق پٹرول اور ہائی ا سپیڈ ڈیزل کامعقول ذخیرہ موجود ہے ۔ ملک میں اس وقت پٹرول کا 3لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے ۔رواں ماہ کے اختتام تک ایک لاکھ 40 ہزار ٹن مزید پٹرول درآمد کر لیا جائے گا ۔ملک میں 5 لاکھ 50 ہزار ٹن ہائی ا سپیڈ ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے۔او سی اے سی کے مطابق اس ماہ کے آخر تک مزید 3 لاکھ ٹن ہائی ا سپیڈ ڈیزل آجائے گا۔بیان کے مطابق کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کو تیل کی بلا تعطل جاری ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قلت یا بحران کا کوئی خدشہ نہیں۔
مزید پڑھیں:غذائی افراط زر سے80فیصد پاکستانی متاثر

شیئر: