Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14سالہ سعودی طالبہ نے نابیناﺅں کیلئے نئی لغت تیار کرلی

 ظہران..... ظہران کے مڈل اسکول کی سعودی طالبہ نے نابیناﺅں اور بصری مسائل سے دوچار افراد کیلئے خواندگی میں معاون نئی لغت تیار کردی۔ اسکی بدولت نابینا حضرات اور بینائی کے مسائل سے دوچار افراد دوسروں کے ساتھ بہتر شکل میں ربط و ضبط پیدا کرسکیں گے۔ 14سالہ ”تالہ ابو النجا نے یہ کام اپنی ایک نابینا سہیلی کی مدد کے جذبے سے انجام دیا۔ جسے بریل کے ذریعے خواندگی میں دشواری پیش آتی تھی۔ تالہ کو اپنی اس تخلیق پر متعدد عالمی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اسے سماجی علوم میں تیسرا بین الاقوامی رتبہ حاصل ہوا۔ ذہنی علوم کی امریکی سوسائٹی سے ایسف 2018ءمیں شرکت کے موقع پر خصوصی ایوارڈ ملا۔ تالہ نے جو لغت ایجاد کی ہے وہ عربی حروف پر مشتمل ہے۔ اس نے مختلف شکلوں کو عربی حرو ف کی ہیئت میں ترتیب دیکر 28حرفی لغت تخلیق کی ہے۔ 
 

شیئر: