Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاوید ہاشمی کا نواز شریف سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن)کے رہنما اورسینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مستقبل میں کسی نے ووٹ کوعزت نہ دی تو اس کا شمارجمہوریت کے مخالفین میں ہوگا۔جمعہ کو جاوید ہاشمی نواز شریف سے اظہاریکجہتی کے لئے پہلی مرتبہ احتساب عدالت پہنچے۔،احتساب عدالت آمد پر جاوید ہاشمی نے نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔نواز شریف نے بھی گاڑی سے اتر کر ان کے ساتھ پرتپاک انداز میں معانقہ کیا جس کے بعد دونوں رہنما ایک ساتھ کمرہ عدالت میں چلے گئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوری حکومت کے 5سال پورے ہونے پر آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہرروزحکومت ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جارہی تھیں لیکن جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کرعوام کی جنگ لڑی۔نوازشریف ووٹ کی عزت کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگرمستقبل میں کسی نے ووٹ کوعزت نہ دی تو اس کاشمار جمہوریت کے مخالفین میں ہوگا۔الیکشن ملتوی ہونے کے سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے کے خواہشمند جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں۔
مزید پڑھیں:کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں،نواز شریف

شیئر: