Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ریحام_ مسلم لیگ ن کے_ ایجنڈے_پر

ریحام خان کی کتاب آئی نہیں کہ شور مچ گیا۔ یہ شور زیادہ تر پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر مچایا گیا اور اسے مسلم لیگ (ن) کی سازش قرار دیا جارہا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کیا کہا جارہا ہے۔
ڈاکٹر فرحان کے ورک لکھتے ہیں: ریحام کا دوپٹہ تو اتر گیا بالکل اُسی طرح جس طرح انکا ایجنڈا ،پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ نے انہیں جو کام سونپا ہے وہ اب اس پر عمل پیرا ہیں۔
ریحان ٹویٹ کرتے ہیں : ریحام کو شرم آنی چاہئے۔ 
مریم میڈنیس لکھتی ہیں: ہر ایک کو معلوم ہے کہ مسلم لیگ (ن) گندی جماعت ہے اور ریحام خان لالچی جو اپنی شادی کو بھی کیش کرانے کے چکر میں ہیں۔ کوئی بھی شخص ،جھوٹ پر یقین نہیں کریگا۔ پاکستانی عوام عمران کیساتھ ہیں۔
سید زیڈ بخاری کا ٹویٹ ہے: ریحام خان اور شہبازشریف نے کیسی گندی حرکت کی ہے۔ شہباز شریف کو کسی اچھے رائٹر سے کتاب لکھوانا چاہئے تھی۔ اس کتاب کی اشاعت کے بعد دنیا بھر کی عدالتو ںمیں مقدمات دائر کئے جائیں گے۔
عابدہ منیر ٹویٹ کرتی ہیں: ریحام! تمہاری ڈرامہ بازی نہیں چلے گی۔
ایک اور ٹویٹ ہے: ریحام خان پاکستان کے سب سے بڑے غدار حسین حقانی سے ہدایات لے رہی ہیں۔ 
شعیب صدیقی لکھتے ہیں: ریحام خان کو ایک کردار دیا گیا ہے اور وہ مسلم لیگ کے پے رول پر ہے۔ آئندہ انتخابات میں اسے عمران خان اور پی ٹی آئی کےخلاف کام سونپا گیا ہے جو بیکار جائیگا کیونکہ قوم ریحام اور شہباز شریف کے پروپیگنڈہ بازوں کو اچھی طرح جانتی ہے۔
ڈاکٹر عالیہ کریم کہتی ہیں: ریحام ، مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے پر ہیں۔ پاکستان کےخلاف اس بین الاقوامی کھیل کو اب بے نقاب ہونا چاہئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں