Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں کابینہ کی تشکیل جلد ہوگی،ناصر الملک

سوات...نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔ نگران کابینہ کی تشکیل جلد مکمل کر لی جائے گی ۔ صرف2ماہ کے لئے نگران وزیر اعظم بنا ہوں۔ ہر کام آئین کے مطابق کروں گا ۔ نگران وزیر اعظم نے سوات میں اپنے آبائی گاوں پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ آئندہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 2 ماہ کے عرصے کے لئے نگران وزیر اعظم بنا ہوں لیکن ہر کام آئین اور قانون کے مطابق کرتے ہوئے اپنے اختیارات کے مطابق لوگوں کی خدمت کروں گا۔ نگران کابینہ کے معاملے پر مشاورت جاری ہے ۔نگران کابینہ کی تشکیل جلد مکمل کر لی جائے گی ۔ نگران وزیر اعظم نے کہا کہ سوات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ۔خواہش ہے کہ سوات سے ہی ترقی کا آغاز کروں ۔ 
مزید پڑھیں:انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،ناصر الملک

شیئر: