Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ، کوئلے کی کان بیٹھ گئی، چار مزدور ہلاک

کوئٹہ ...کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بےٹھ گئی زدور جاں بحق ہوگئے۔ 6کو بے ہوشی کی حالت میں نکا ل لیا گیا۔ اتوار کو نواحی علاقے سنجدی میں کول کمپنی کی لیز نمبر 7 کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھما کہ ہوگیا ۔ جس سے کان بےٹھ گئی ۔ 9مزدور پھنس گئے۔ انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔4 مزدوروں کی لاشیں جبکہ 6کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد رمضان ،یارخان ،بادشاہ اور غلام محمد شامل ہیں۔3 مزدوروں کا تعلق خےبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے ہے۔یاد رہے کہ2 ماہ کے دوران کوئلے کی کان بےٹھنے کے واقعات میں 22مزدور جاں بحق ہوچکے ۔دریں اثناءپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئلے کی کان کے حادثے میں مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ پر افسو س کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہا آئے دن ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

شیئر: