Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسکارے نے بینائی چھین لی

کسی بھی چیز کی زیادتی انسان کیلئے نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔ ایسی ہی مثال آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی ایک خاتون کی ہے جس کی مسکارے کے زائد استعمال نے بینائی چھین لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی خاتون روزانہ اپنی پلکوں پرمسکارہ لگاتی تھی جس کے باعث اس کی بینائی چلی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا کہنا ہے وہ پچھلے25برسوں سے اپنی پلکوں پر مسکارے کا بلاناغہ استعمال کرتی آئی ہیں ۔مسکارے کے کیمیکل نے ان کی آنکھوں کو شدید متاثر کیا آنکھوں کے پپوٹے کیمیکل کی وجہ سے سرخ ہوگئے۔ خارش اور جلن کی شکل میں انفیکشن پوری آنکھ میں پھیل گیا ہے۔
 

شیئر: