Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز،نواز شریف کی درخواست مسترد

  اسلام آباد...احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں حتمی دلائل ایک ہی مرتبہ سننے کی درخواست مسترد کردی۔ منگل کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی جس کے دوران نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے علاوہ دیگر 2 ریفرنسز میں واجد ضیاءاور تفتیشی افسر کے بیانات مکمل ہونے تک حتمی دلائل مو¿خر کئے جائیں۔تمام ریفرنسز میں ایک ساتھ حتمی دلائل سنے جائیں۔عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے تک نواز شریف کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ چلے جائیں۔ اس دوران ہم العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاءکو بلالیتے ہیں۔ نواز شریف کے معاون وکیل سعد ہاشمی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تمام ریفرنسز میں جے آئی ٹی رپورٹ کے یکساں والیم پیش کئے گئے۔نیب کی یہ بات درست نہیں کہ تمام ریفرنسز کے حقائق مختلف ہیں۔ مرکزی گواہ واجد ضیاءسمیت بعض گواہان بھی مشترک ہیں۔ نیب کی جانب سے ہر ریفرنس میں گلف اسٹیل ملز اور قطری خط لایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز ،واجد ضیاءپر جرح موخر

شیئر: