Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خان_کے_ساتھ_میرا_سفر

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ٹوئٹر پر تحریک انصاف میں اپنی شمولیت کی وجوہات کو شیئر کر رہے ہیں۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
منظر احسن کا کہنا ہے : عمران خان کے ساتھ میرا سفر 1996 میں شروع ہوا۔میں نے تحریک انصاف عمران خان کے بچوں ، نوجوانوں اور خواتین سے متعلق وژن کی وجہ سے جوائن کی۔نئے پاکستان کا قیام تحریک انصاف کے ہر کارکن کا مقصد ، منزل اور مشن ہے اور ہم سب مل کر اسے ایک حقیقت بنائیں گے۔
شعیب صدیقی نے ٹویٹ کیا : عمران خان واحد لیڈر ہے جس کے اندر کرپٹ مافیا کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت ہے۔ وہ کوئی جھوٹا یا بزدل آدمی نہیں۔ میں نیا پاکستان بنانے کے لئے عمران خان کے وژن کے ساتھ ہوں۔
افراسیاب ستی کے مطابق : میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ اس لیے بنا کیوں کہ عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈر صادق اور امین نہیں اور نہ ہی کسی کے پاس ہمارے بچوں کے لئے بہتر پاکستان کے لئے وژن ہے۔ 
آفاق نے ٹویٹ کیا : میں نے 2011 میں عمران خان کی ایک تقریر یوٹیوب پر سنی اور اس سے متاثر ہوکر میں تحریک انصاف کا حصہ بنا۔
ارمان کا کہنا ہے : میں عمران خان کا ساتھی اس لئے ہو کیونکہ وہ کرپشن کے خلاف اور ملک کے ساتھ وفادار ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے ٹویٹ کیا : میرا خواب ایسے ملک ہے جو سب کے لئے برابر ہوں اور میرے لیڈر عمران خان نے ہمیں ایسے ملک کے لیے روڈمیپ فراہم کیا ہے۔
ملیحہ ہاشمی نے کہا : عمران خان کے ساتھ میرا وقت میرا سب سے قیمتی سرمایا ہے۔
مینا احسان لغاری نے ٹویٹ کیا : عمران خان کے ساتھ میراسفر 18 مئی 2018 سے شروع ہوا اور انشاءاللہ ہم ساتھ ملکر ایک بہتر اور پرامن نیا پاکستان بنائیں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں