Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،امریکہ تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے،علی جہانگیر

اسلام آباد... امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے مابین باہمی تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ میں مقیم پاکستا نی اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔ علی جہانگیر نے پاک، امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستانی برادری کے ساتھ تعلقات استوار کرنا شروع کرد ئیے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کے سرکردہ افراد کے نام خط میں پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاک امر یکہ تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے۔اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ذمہ داریوں کا چیلنج قبول کیا ہے اور ہم مل کر ہی مطلوبہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔سفارتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ پاکستانی برادری پر بھروسہ کریںگے ، جس نے ا مریکی قومی دھارے میں نمایاں اور اہم جگہ حاصل کرلی ۔بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی نوجوان بڑے متحرک ، تعلیم یافتہ اور مستقبل کی امید ہیں۔
مزید پڑھیں:علی جہانگیر صدیقی کا تقرر باعث شرمندگی ہے ، ہائیکورٹ

شیئر: