نگراں وزیر اعظم کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
لاہور: عدالت عالیہ لاہور میں ایک مقامی وکیل جاوید اقبال جعفری کی جانب سے نگراں وزیر عظم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر الملک نے نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اپنے آبائی علاقے کا دورہ کیا جس پر سرکاری اخراجات ہوئے۔ درخواست گزار کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے دورے کے دوران انہیں پروٹوکول بھی فراہم کیا گیا، اور اس حوالے سے سیکورٹی اور آمد و رفت کی مد میں سرکاری خزانے سے اخراجات کیے گئے ہیں جو کہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ وکیل جاوید اقبال جعفری نے درخواست میں کہا کہ جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر الملک کو حکم دیا جائے کہ وہ اپنے نجی دورے پر آنے والے اخراجات قومی خزانے میں جمع کرائیں۔