Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کو کتاب سے کیا ڈر ہے، مریم اورنگزیب

لاہور... مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے عمران خان کی ذاتی زندگی کاتحفظ کرتے کرتے تھک گئے ۔ایسی کتاب جو ابھی شائع نہیں ہوئی اس پر4 پریس کانفرنسز کر دی گئیں ۔ اس میں ایسا کیا ہے جس کا پی ٹی آئی والوں کو ڈر ہے ۔ریحام خان پی ٹی آئی سربراہ کی سابقہ اہلیہ ہیں ۔ انہوں نے کتاب لکھی ہے ۔ اس میں مسلم لیگ (ن) کاکیا عمل دخل ۔مسلم لیگ (ن) متحد ہے ۔شہباز شریف کا بیانیہ او رسلوگن بھی ووٹ کو عزت دو ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی لوٹوں اور اے ٹی ایمز کو ٹکٹیں دے رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) 25جولائی کو کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ عوام کو اس کی کارکردگی پر اعتماد ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔اس میں کوئی ابہام نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا فیصلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے نہ کہ بہتان بازی ، الزام تراشی ، جھوٹ اور انتشار پر مبنی ہو ۔5 سال ایک پارٹی کے سربراہ نے انتشار، جھوٹ ، الزامات ، پگڑی اچھالنے، بہتان بازی کی سیاست کی۔ اب تک جتنے بھی قومی اور بین الاقوامی سروے آئے ہیں اس میں اسے مسترد کیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو خدمت کی سیاست اور کارکردگی کے طو رپر سامنے لایا گیا ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کس حلقے سے انتخاب لڑنا ہے اس کا فیصلہ قیادت فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی۔ پی ٹی آئی نے یہ سیاست کی او راس کے بیج بوئے ۔ریحام خان نے عمران خان سے شادی کی پھر انہیں طلاق ہوئی اگر سابقہ بیوی نے کوئی کتاب لکھی ہے تو اس میں (ن) لیگ کا عمل دخل کیسے آگیا۔خواتین کو سیاست میں نہیںگھسیٹنا چاہیے ۔
مزید پڑھیں:ریحام نے عمران کا چہرہ بے نقاب کردیا،حنیف عباسی

شیئر: