Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات: ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے اہم فیصلے کرلئے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پی ایس پی کے اہم رہنماﺅں نے خودالیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انکی پارٹیاں حصہ لیں گی۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائمخانی انتخابات 2018ءمیں امیدوار نہیں ہوں گے۔ مبصرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں حریف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے دیگر رہنماﺅں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے جن دیگر رہنماﺅں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کھڑا کیا جائے گا ان میں فیصل سبزواری، امین الحق، کشور زہرہ، خالد مقبول صدیقی، کنور نوید، خواجہ اظہار الحق، عامر معین پیرزادہ سمیت کچھ نئے چہرے شامل ہونگے۔ دوسری جانب پی ایس پی نے بھی اپنے قیام کے بعد ا?نے والے پہلے انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ نارتھ کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ فوزیہ قصوری ڈیفنس، سعد صدیقی کورنگی کراسنگ، شیراز وحید کورنگی، ڈاکٹر صغیر پی آئی بی سے حصہ لیں گے۔ مبشر امام، وسیم آفتاب، عبدالحفیظ، آصف حسنین لانڈھی، افتخار عالم، عزیز آباد سے نائن زیرو والی نشست سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے۔ مزمل قریشی گلشن اقبال، ڈاکٹر یاسر، اشفاق منگی، عبداللہ شیخ، شبیر قائمخانی سمیت دیگر اہم رہنماو?ں کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

شیئر: