Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعیناتی چیلنج کردیں،فرق نہیں پڑیگا،حسن عسکری

  لاہور...نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی۔ کوئی سیا سی ایجنڈا تھا نہ ہوگا، غیر جانبداری سے انتخاب کراوں گا۔کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہی رہا انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے تاہم مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہے۔ پروفیسر حسن عسکری نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات پر کہا ہے کہ تحفظات کا اظہار کرنا مسلم لیگ (ن) کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ رائے دینا مسلم لیگ (ن) کا حق ہے لیکن میں اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کروں گا۔مجھے الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیا ہے اور آئینی طور پر اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت پریشان نہیں ہو، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کروں گا۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالفین دوسروں کے بارے میں رائے دیتے رہتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) بھی رائے دے رہی ہے۔اگر انہوں نے میرے تقررکو چیلنج کرنا ہے تو کردیں۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
  مزید پڑھیں:حسن عسکری کی تعیناتی چیلنج کریں گے،ن لیگ

شیئر: