Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: عمران خان اور خالد مقبول مدمقابل

کراچی --  - -آئندہ ماہ جولائی میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں اور انتخابی مہم کے سلسلے میں ہر سیاسی جماعت عوام کو اپنی جانب کھینچنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ذرئع کے مطابق انتخابی گہما گہمی کے دوران کراچی میں دو مخالف جماعتوں کے رہنما ایک ہی حلقے سے ایک دوسرے کے سامنے مدمقابل ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 گلشن اقبال سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں اور دونوں جماعتوں کی جانب سے عوامی رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے مزمل قریشی بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اس حلقے میں پی آئی بی کالونی اور گلشن اقبال کے مختلف علاقے شامل ہوتے ہیں۔کراچی کی سیاست پر نظر رکھنے والے مبصرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی اس اہم نشست پر مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ اس سے قبل یہ نشست ایم کیو ایم جیت چکی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان: عید کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

شیئر: