Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ،چینی صدر

بیجنگ...صدر ممنون اورچین کے صدرشی جن پنگ نے پاکستان اورچین کے درمیان آزمودہ اسٹریٹجک تعاون کو مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتاہے۔پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ترجیحی حیثیت برقرار رہے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان وخطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کا کرداراورکوششیں قابل تعریف ہے۔ صدرممنون صدر شی جن پنگ کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے دورے پر ہیں۔ صدر ممنون نے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان اور تاجکستان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور ایران اقتصادی تعلقات کے فروغ پر متفق

شیئر: