Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری رپورٹ تیار‘ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد- -  - -  عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے ای سی ایل سے نام نکلوائے جانے سے متعلق وزارت داخلہ نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس روانہ کردی ہے۔ ذرئع کے مطابق نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عمرے پر روانگی کے لیے عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے سے متعلق وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔وزارت داخلہ میں آج صبح اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اس معاملے پر غور کے بعد رپورٹ تیار کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ میں شامل افراد کو ون ٹائم پرمیشن نہیں دی جاتی۔ اس سے قبل متعلقہ ادارے کی اجازت لازمی درکار ہوتی ہے جبکہ زلفی بخاری کو قومی احتساب بیورو کے کہنا پر بلیک لسٹ کیا گیا تھا اور ان کا نام فہرست کی بی کیٹیگری میں شامل تھا۔ لہٰذا ان کا نام فہرست سے خارج کرنے کے لیے نیب سے رجوع ہی نہیں کیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق آج شام ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری امیگریشن اینڈ پاسپورت اور ایڈیشنل سیکرٹری ای سی ایل اور سیکرٹری داخلہ اسد مرزا بھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -چوہدری عبدالغفور نے بھی ن لیگ چھوڑ دی

شیئر: