Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری آنکھ مستقل خراب ہوگئی، جیکولین فرنانڈس

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی۔انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے والی سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرچوٹ لگ گئی تھی، اب اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی آنکھ کی تصویرشیئر کی ہے جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور پرٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ دیکھ سکتی ہیں۔
 
 

شیئر: