Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دعا کریں آ ئند عید نئے پاکستان میں منائیں،عمران خان

  اسلا م آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تمام پاکستانیوں کو عید مبارکباد ی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوںکو عید کی خوشیاں مبارک۔ آئیے سب دعا کریں کہ آئندہ برس ہمیں رمضان اور عید اس نئے پاکستان میں میسر آئیں جس میں ہم رب تعالیٰ کی دی گئی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں جس کا خواب ہمارے آباءاجداد نے دیکھا۔دریں اثناءعمران خان نے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی، یورپین یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپنا وزن رپورٹ کے پلڑے میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے آواز اٹھائی جائے۔
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ میں کون رکاوٹ،عمران نے بتا دیا

شیئر: