Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دھڑک“پوسٹر، 48گھنٹوں میں 3کروڑ ویوز

بالی وڈ فلم ”دھڑک“ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ”دھڑک “کے ٹریلر کو 48گھنٹوں میں 3کروڑ سے زائدویوز ملے ۔لوگوں نے نہ صرف اسے دیکھا بلکہ پسند بھی کیا۔ فلمساز کرن جوہر نے اپنی پروڈکشن ”دھڑک“ کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹریلر کی پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔فلم کے پوسٹرمیں ایشان کھتر اور جھانوی کپور کے چہروں پر پریشانی اور فکر کے اثار واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ فلم آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی پہلی فلم ہو گی جس کے ہدایتکار ششانک کھیتن ہیں۔فلم رواں سال 20جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
 
 

شیئر: