لاہور میں بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور... لاہور میں ہفتے کی رات بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مختلف علاقوں میں پہلے ہلکی پھر موسلا دھار بار ش کی اطلاعات ہیں۔ نشیبی علا قے زیر آب آ گئے ۔بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ محکمہ مو سمیات کے مطاق بار ش کا سلسلہ آئندہ 2 دن تک جار ی رہے گا ۔ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔