Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کی حالت بدستورتشویشناک،وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ نہیں ہوا

لندن....سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر ا نہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔روزانہ کی بنیاد پر ان کی رپورٹس کا جا ئزہ لیا جارہا ہے ۔ دریں اثناءمریم نواز شریف نے قوم سے پھر اپنی والدہ کیلئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور خراب ہے۔ڈاکٹروں نے طبیعت میں بہتری تک انتظار کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وینٹی لیٹر ہٹانے سے متعلق فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مریم نواز میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ
 

شیئر: