Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن نے ساڑھے 3 لاکھ فوجی اہلکار مانگ لیے

اسلام آباد- - - -   آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کو سمری بھیج دی ہے جس میں عام انتخابات کے دوران ساڑھے 3 لاکھ فوجی اہل کاروں کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ عام انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوجی اہل کاروں کی تعیناتی کی جائے۔ گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فوج کی تعیناتی کے علاوہ 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ اضافی سیکورٹی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف کارروائی‘ 2 ہلاک

شیئر: