Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے‘ ہائیکورٹ

اسلام آباد- - -  عدالت عالیہ نے نجی اسکولوں کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔ ذرئع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی اسکولوں کی جانب سے چھٹیوں کے دنوں کی فیس وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے فیصلہ دیا کہ گرمی کی چھٹیوں میں اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ تعلیم کی سوداگری ظلم اور استیصال کے مترادف ہے، جو لوگ کل موٹر سائیکل چلاتے تھے آج کروڑوں کی گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز نے قرار دیا کہ پرائیویٹ اسکولز کا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے جن اسکولوں نے حکم عدولیکی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے۔ دالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -الیکشن کمیشن نے ساڑھے 3 لاکھ فوجی اہلکار مانگ لیے

شیئر: