Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی: دوبارہ تحقیقات کے لیے عدالتی بینچ تشکیل

کراچی۔۔۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کے لیے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ 12 مئی کے کیس کی سماعت کے لیے جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل خصوصی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ اس موقع پر عدالتی معاونین کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیاپولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں میں سانحے سے متعلق 54 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں جس پر عدالت نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے 22 جون کو سی سی پی او کراچی اور اے آئی جی لیگل سے تفصیلات طلب کرلیں۔واضح رہے کہ سانحہ 12 مئی کے خلاف درخواست دائر میں سابق صدر پرویز مشرف، متحدہ قومی موومنٹ کے بانی، سابق مشیر داخلہ اور میئر کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔
 

شیئر: