Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت سندھ پر جانبداری کا الزام

کراچی: سندھ میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا اور دیگر رہنماؤں نے صوبے کی نگراں حکومت سمیت الیکشن کمشنر سندھ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں آئندہ 10 روز میں اگر غیر جانبدار انتطامیہ کا تقرر نہ کیا گیا تو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ف اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے پریس کانفرنس میں سندھ کی نگراں حکومت پر جانبدار ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس موقع پر غوث علی شاہ، فہمیدہ مرزا، ایاز لطیف پلیجو، سردار رحیم، ڈاکٹر صفدر عباسی، عرفان اللہ مروت سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ انتظامی عہدوں اور پولیس میں غیر جانب دار افراد کا تقررکیا جائے بصورت دیگر ہم سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -کلثوم نواز کی طبی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی

شیئر: