ایک لاکھ مساجد کیلئے مالیاتی ادارے کا قیام
ریاض.... سعودی وزیر اسلامی امو رو دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ایک لاکھ مساجد کیلئے مالیاتی مرکزی ادارہ قائم کردیا۔ نائب وزیر ڈاکٹر توفیق السدیری نے الوطن اخبار کو اسکی اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ادارہ مساجد کو درکار مالیاتی وسائل فراہم کرنے میں حصہ لے گا۔ یہ مساجد میں اصلاح و مرمت کرائیگا، مساجد کا نظم و نسق دیکھے گا، عطیات وصول کریگا، پلاٹ حاصل کریگا، سرمایہ کاری کریگا، مطلوبہ امور انجام دینے والے اداروں اور کمپنیوں کیساتھ معاہدے کریگا۔ نائب وزیر نے یہ بھی بتایا کہ یہ ادارہ مشترکہ وقف فنڈ بھی قائم کریگا۔ اس سے ہونے والی آمدنی مساجد کی تعمیر ، اصلاح و مرمت اور انتظامی امور پر خرچ کی جائیگی۔