Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نوجوانوں کیلئے کوئز ینگ لیڈرز ایوارڈ

لندن....ملکہ برطانیہ کی طرف سے3 پاکستانی نوجوانوں کو سماجی خدمات پر کوئز ینگ لیڈرز ایوارڈ سے نواز ا ہے۔ بکنگھم پیلس میں ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی نوجوانوں ہارون یاسین،حسن مجتبی اور ماہ نو رسید کو کوئز لیڈرز ایوارڈ دیاگیا۔ تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ملکو ں کے ان نوجوانوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے کوشاں ہیں ۔ کامن ویلتھ گروپ رکن ممالک کے ایسے نوجوانوں کی شناخت کرتا ہے۔ جن کی عمر 18سے 29برس ہو اور وہ اپنی کمیونٹی میں کسی اہم سماجی کام کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہوں۔ پاکستان نوجوان حسن مجتبی زیدی آرٹ کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں۔ وہ بچوں کو مفت آرٹ ٹریننگ دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ بچے جو تعلیمی اخراجات نہیں اٹھا سکتے انہیں تعلیم میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ہارون یاسین قومی نصاب کو کارٹون سیریز میں بدل کر بچوں کے لئے پیش کرتے ہیں۔ اس کا نام تعلیم آباد ہے۔ ہارون بچوں کو نصابی اور ڈیجیٹل تعلیم دینے کے مشن پر ہیں۔ ماہ نو سید بچوں کے ساتھ زیادتی،جسمانی اور ذہنی دباو کو ختم کرنے کے لئے کام کررہی ہیں۔

شیئر: