Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری قربانیاں چوہدری نثار سے زیادہ ہیں،جاوید ہاشمی

ملتان... سینئر سیاستدان اور ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا مقصد اسے ختم کرنا نہیں تھا بلکہ مسلم لیگ کبھی دل سے گئی ہی نہیں تھی۔ مسلم لیگ میں نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں۔چو ہدری نثار کی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں۔عوام جس طرح انتخابی مہم کرنیوالوں کےساتھ برتاو کررہے ہیں یہی اصل احتساب ہے۔ ایک بیان میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ11حلقوں سے ایم این اے بن چکاہوں۔ہمیشہ قومی سیاست کی۔میری کوئی آف شورکمپنی ہے اور نہ بینک سے قرضہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7سال سے فالج سے لڑرہاہوں لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 2پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی۔پارٹیوں کو کبھی مشکل میں نہیں چھوڑا۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا مقصد اسے ختم کرنا نہیں تھا بلکہ میرے دل سے کبھی مسلم لیگ گئی ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی سیاست سے باہر جارہا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کروں گا کیونکہ مسلم لیگ (ن)کیلئے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں حالانکہ لیگ (ن) نے دہشت گردی ختم کی اور بہت سے ترقیاتی کام کئے ہیں ۔
مزیدپڑھیں:انتخابات کے بائیکاٹ پر غور نہیں کررہے ،سعد رفیق

شیئر: