Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری عدالت نے مرسی کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کرادیا

 ریاض... مصر کی اعلیٰ ترین اپیل کورٹ نے معزول صدر محمد مرسی اور سابق بین الاقوامی کھلاڑی محمد ابو طریقہ سمیت 1500سے زیادہ افراد کے نام دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کھلاڑی محمد ابو طریقہ اور دیگر ملزمان نے دہشتگرد وں کی فہرست سے اپنے نام خارج کرانے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے اعتراض کیا تھا کہ انکا نام ناحق دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔ اپیل کورٹ نے ملزمان کا اعتراض قبول کرلیا اور قاہرہ میں فوجداری کی عدالت کے سابقہ فیصلے کو منسوخ کردیا جس میں انکے نام دہشتگردوں کی فہرست میں داخل کردیئے گئے تھے۔
 

شیئر: