Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں کوئی بھی مذہب انتہاء پسندوں سے خالی نہیں، ڈاکٹر محمد العیسیٰ

    ریاض- - - -  رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے  واضح کیا ہے  کہ  دنیا میں  کوئی  مذہب ایسا نہیں جس میں  انتہاء پسند نہ ہوں۔  انہوں نے  اس حوالے سے  ویٹیکن کے پوپ  کے اس شہرہ آفاق بیان کا بھی تذکرہ کیا جس میں انہوں نے  اسلام سے منسوب  بعض افراد کی دہشت گردی کی بابت  استفسار کیا تھا اور  پوپ  نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ  خود گرجاگھر سے وابستہ افراد  میں بھی انتہاء پسند شامل ہیں۔  انتہاء پسندی  کے ذمہ دار مذاہب نہیں بلکہ ان سے نسبت رکھنے والے  منحرف عناصر ہیں۔  ڈاکٹر العیسیٰ نے  مغربی تمدن کے  گیٹ  " اطالوی توسکانی"  میں  دینی، سیاسی  اور فکری قائدین سے  ملاقات کے دوران کہا کہ  مذاہب کے پیروکاروں اور  مختلف تہذیبوں سے نسبت رکھنے والوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔  ملاقات میں اٹلی کے شہر فلورنس کے میئر بھی موجود تھے۔  ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ  دینی ہم آہنگی اور سماجی  وابستگی کیلئے  باہمی اعتماد کا رشتہ  انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ  دائیں بازو  کے سیاسی انتہاء پسند ، بائیں  بازو کے انتہاء پسندوں کی انتہاء  پسندی سے  کم خطرناک نہیں۔  انسانی اقدار  کی منافی سرگرمیوں اور پرامن بقائے باہم کے تقاضوں سے مختلف طور طریقے  اپنانے پر ہی  تصادم، کشمکش  اور  جذبات  کا آتش فشاں پھٹتا ہے۔  یہ ایک طرح سے  بدی کا جوا ہے۔  انہوں نے  اس امر پر زور دیا کہ جو شخص بھی غلط کام کرے اس کا خمیازہ وہی بھگتے۔ اس کی کمیونٹی کو اس کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔  اسلام اور اس کے پیروکاروں  کے سر  انتہاء پسندی کو مڑھ دینا  کسی طور درست نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بلوں پر نظر ثانی کے لئے کوئی سروس شروع نہیں کی، بجلی کمپنی

شیئر: