Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد:  عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس عامر فاروق نے پہلے سے محفوظ شدکیا گیا فیصلہ سنایا جس کے مطابق زلفی بخاری کا نام نہ صرف بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا ہے بلکہ ان پر سفری پابندیاں بھی ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں عدالت نے نور خان ائربیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ عمرے پر جانے سے روک دیا گیا تھا، تاہم ائرپورٹ پر ہی کچھ دیر کے بعد ان کا نام بلیک لسٹ سے عارضی طور پر نکال کر انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -ایون فیلڈ ریفرنس ، بڑا فیصلہ آج سنایا جائے گا

شیئر: