Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 سالہ اسما سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو عمر قید

مردان:  چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور بعد ازاں اسے قتل کرنے کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے مردان میں 4 سالہ معصوم بچی اسما کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم محمد نبی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندرپار کی 4 سالہ معصوم بچی کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے ملی تھی جس کے بعد پوسٹ مارٹم کے ذریعے تصدیق کی گئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ جس کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تفتیش اور عدالتی کارروائی کا حکم دیا تھا۔قبل ازیں کے پی کے کی صوبائی حکومت نے اس حوالے سے 145 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے اور ایک شخص محمد نبی سے ڈی این اے کا رزلٹ میچ ہونے پر 7 فروری کو اسے گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق 15 سالہ مجرم مقتولہ کا قریبی رشتے دار اور ایک ہوٹل میں ملازم تھا۔ جس نے بچی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز شریف ،چوہدری نثار سے کیوں ناراض ہیں؟

شیئر: