Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی بے ضابطگی دور کرنا فوج کا کام نہیں‘ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج کو انتخابات کے دوران بے ضابطگی خود دور کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، تاہم اگر فوجی اہل کاروں نے کسی مقام پر اس حوالے سے شکایت نوٹ کی تو وہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہر پریس کانفرنس میں سوال ہوتا ہے کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں، اس حوالے سے شکوک و شبہات بھی ظاہر کئے جا رہے تھے، تاہم وقت نے تمام خدشات کو نہ صرف دور کردیا ہے بلکہ ملک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ تیسرا الیکشن ہے جو پاکستان میں جمہوری نظام کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمہوری عمل کو کامیابی سے لے کر آگے بڑھنا خوشی کا باعث ہے اور 25 جولائی کو عوام اپنا حق استعمال کرتے ہوئے ملک کو جمہوری نظام کی جانب لے کر جائیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انتخاب کے روز ووٹرز کسی بھی دباﺅ کے بغیر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، تاہم اگر پولنگ کے دوران کوئی بے ضابطگی سامنے آئی تو اسے ٹھیک کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔ افواج پاکستان کو بے ضابطگی دور کرنے کے لیے خود ملوث ہونے کا اختیار نہیں، بے ضابطگی کوئی بھی شخص دیکھے وہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا اور اسے ٹھیک کرنا الیکشن کمیشن ہی کی ذمے داری ہے ۔
 
 

شیئر: