Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیراعظم سے افغان سفیر کی ملاقات

اسلام آباد... نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیلوال نے ملاقات کی۔ نگران وزیراعظم نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص افغانستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیرٹی کے تناظر میں اب تک ہونے والی پیش رفت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ افغا ن سفیر زخیلوال نے کہا کہ دوطرفہ بات چیت بہترین ذریعہ ہے۔ افغانستان پاکستان ایکشن پلان تمام شعبوں میں مثبت پیش رفت کے سلسلے میں سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر تمام فریقین کے مابین جنگ بندی کے بعد امن کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مزید پیش رفت کے لئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں امن عمل کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 
مزید پڑھیں:6ماہ میں بیرون ملک قید پاکستانی واپس آجائیں گے،چیف جسٹس
 

شیئر: