Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کی جانب سے بلیک مارکیٹ میں یورینیئم کی فروخت پر تشویش ہے ،پاکستان

اسلام آباد ... ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئے مفاہمتی اقدامات کی حمایت کرتاہے ، افغان طالبان اور کابل کو مذاکرات کی میز پر لانا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین بات چیت جار ی ہے، البتہ اسکی تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ پاکستان بات چیت کے مثبت پیش رفت ہوگی۔ انہوںنے ایران ، روس، چین کی خفیہ ایجنسیوں کے حکام کے دورے پر لاعملی کا اظہا رکیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔ ایک سوال پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا وزارت خارجہ کی پالیسی کا اہم ستون ہے اور اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ہرفورم پر لڑتا رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ہند کی جانب سے بلیک مارکیٹ میں یور ینیئم کی فروخت باعث تشویش اور سنجیدہ معاملہ ہے۔ایف اے ٹی ایف کے بارے سوال پر ترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو وزارت خزانہ ڈیل کررہا ہے وزارت خارجہ اس سلسلے میں معاونت کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آگئی

شیئر: