Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن پولیس نے مریم اور حسین نواز کے بیٹوں کو رہا کردیا

لندن:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا کو لندن پولیس نے رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید اور حسین نواز کے بیٹے زکریا کو لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک انٹرویو کے بعد چھوڑا ہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ روز حملے میں 2افراد کو حراست میں لیا گیا اور بغیر چارج کیے انہیں چھوڑ دیا گیا ہے ۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں معمولی زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد طبی امداد دے کر اسے فارغ کر دیا گیا۔
میٹرو پولیٹن پولیس نے مزید کہا کہ حملے میں ملوث 2 افراد کو رہا تو کر دیا گیا ہے تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: