Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستونگ دھماکہ،مرنےوالے128ہو گئے

مستونگ... بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کے قافلے کے قریب خود کش دھماکے سے جاں بحق ہونے والے 128 ہوگئے۔150 سے زائد زخمی ہیں۔کئی کی حالت تشویشناک ہے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔نگراں وزیر داخلہ بلوچستان نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ذرائع کے مطابق دھماکے میںسراج رئیسانی شدید زخمی ہوگئے۔انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔سراج رئیسانی پی پی 35 مستونگ سے الیکشن لڑ رہے تھے۔ سراج رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔مستونگ دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل بنوں میں سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ وزیر اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تاہم اکرام درانی محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں:مستونگ میں دھماکہ،سراج رئیسانی سمیت15جاں بحق
 

شیئر: