Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی،جھولا گرنے سے بچی جاں بحق،تحقیقات کا حکم

کراچی... پرانی سبزی منڈی عسکری پارک میں اتوار کی شب جھولا گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے جھولے کے نیچے دبے افراد کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔ کچھ افراد جھولا گرنے کے بعد بھگدڑ میں زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جھولے کو ٹرائل پر چلایا جارہا تھا۔ا سپتال ذرائع نے شرف آباد کی رہائشی کشف صمد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کشف کا بھائی میں حادثے میں زخمی ہوا ۔واقعہ کے بعد عسکری پارک بند کردیا گیا۔ اتوار کو چھٹی کے باعث پارک میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر پارک کو خالی کرایا۔ نگراں وزیر اعلی سندھ نے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔چیف سیکریٹری نے صوبے میں تمام پارکس میں جھولوں کو 3 دن تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ٹیکنیکل انسپیکشن کے بعد جھولے کھولے جائیں گے۔

شیئر: