Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں مزید توسیع نہیں ہوگی

لاہور...چیئر پرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم میں ایک ماہ کی توسیع کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ۔ مزید توسیع نہیں کی جائے گی ۔عالمی اداروں کے تعاون سے غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں ہر طرح کی معلومات موجود ہیں ۔اسکیم کی مدت ختم ہونے کے بعد اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔ اب ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی ٹیکس نہ دے اور 5 کروڑ روپے کا مکان بھی خرید لے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رخسانہ یاسمین نے کہا کہ 30جون تک 50سے 53ہزار افراد نے ٹیکس ایمسنٹی ا سکیم سے فائدہ اٹھایا ۔توسیع کے بعد اب تک صرف 2ہزار افراد نے استفادہ کیا ۔پنجاب سے اس کے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ۔بڑے شہروں فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور ملتان سے بالکل استفادہ نہیں کیا گیا ۔ لاہور اس ا سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے حوالے سے قدرے بہتر ہے ۔ کراچی اس میںسر فہرست رہا ۔انہوں نے واضح کیا کہ 31جولائی کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ ا سکیم کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے لئے آخری موقع ہے وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی خواجہ عدنان ظہیر نے کہا کہ ا سکیم کے تحت 97ارب روپے وصول ہوئے 40فیصد بیرون ملک پاکستانیوں اور 60فیصد اندرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وصول ہونے والا ریو نیو ہے ۔

شیئر: