Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد:  نیب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بدھ کے روز (کل) تک ملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نیب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی پیش ہوئے اور کہا کہ عدالت عالیہ میں شریف خاندان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ جس پر احتساب عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کا انتظار کر لیتے ہیں ، جس کے بعد مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -نقیب اللہ قتل کیس: وکیلِ مدعی کے بائیکاٹ کے باوجود سماعت

شیئر: