Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی اسٹاک میں مندی

کراچی ....کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں روز بروز کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو ان دنوں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہفتے کے پہلے روز سے لیکر بدھ کو تیسرے دن بھی مارکیٹ مندی کا شکار رہی اور تاجر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کاروبار کے پہلے روز 100انڈیکس میں 800اور دوسرے دن 650پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ۔ اسی طرح ڈالر کو پر لگنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کے اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں۔ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی مزید بڑھنے کے علاوہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں زیادہ اضافے کی توقعات ہیں۔
 
 

شیئر: