Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹروں کےلئے کریم کی مفت جمہوریت کارسروس

کراچی ... کریم نے پاکستان میں 25 جولائی کوپولنگ کے دن ووٹروں کے لئے مفت سواری فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کریم نے گھر سے پولنگ اسٹیشن تک آمد ورفت کا مسئلہ حل کردیا ۔ کریم نے اپنی اس رائڈ کو جمہوریت کا رکا نام دیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق فراہم کرنے کی سہولت دینا ہے۔ کریم کی جمہوریت کار سروس ملک کے 11 شہروں کراچی ،لاہور ،اسلام آبا،راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور ،حیدرآباد،ملتان ،سیالکوٹ،گوجرانوالہ، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں شروع کی جا رہی ہے۔ کریم نے جمہوریت کا رسروس کے لئے رضا کاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔ پولنگ کے دن ووٹروں کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک لانے اور پولنگ اسٹیشن سے گھر چھوڑنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے رضا کارانہ خدمات فراہم کرنے والو ں کو کریم کوئی معاو ضہ ادا نہیں کرے گی۔ اسی طرح سہولت سے استفادہ اٹھانے والے ووٹر سے بھی کوئی چارجز وصول نہیں کئے جا ئیں گے۔ جمہوریت کار سروس کے لئے رضا کاروں کا انتخاب جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔ کریم کے ترجمان نے واضح کہا کہ اس سروس کامقصد محض انتخابی عمل میں حق رائے دہی کو آسان بنانا ہے۔ 
مزید پڑھیں:بلوچستان میں انتخابات اور جمہوریت کے ثمرات

شیئر: