Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے نادرا کی بری خبر

اسلام آباد:  نادرا حکام کی جانب سے وضاحت یک گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانی رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نادرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی گمراہ کن خبروں سے بچا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا بلکہ ملک سے باہر مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پاکستان آنا ہوگا۔
نادرا حکام کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس عدالت عظمیٰ میں زیرسماعت ہے ، جس کی آئندہ تاریخ عام انتخابات کے بعد مقرر ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز شریف، مریم اور صفدر آج ملاقاتیں کریں گے

شیئر: